سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینڈ اینٹی انکروچمنٹ کا گرینڈ آپریشن

ایک ایکڑ کے قریب زمین جس کی مالیت اربوں روپے ہے واگزار کرالی گئی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء)سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینڈ اینٹی انکروچمنٹ محمد نذیر لاکھانی نے میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر پی این ٹی کالونی میں گرینڈ آپریشن کیا جس کے دوران تقریباً ایک ایکڑ کے قریب زمین جس کی مالیت اربوں روپے ہے واگزار کرالی گئی اور سرکاری زمین پر ناجائز تجاوزات، زمینوں پربلڈر مافیا کا غیرقانونی قبضہ اور مکانات کی تعمیر کو ختم کراکے تقریباً ایک ایکڑ کے قریب زمین واگزار کرالی اس آپریشن میں متعلقہ پولیس اور سٹی وارڈنز نے ساتھ مل کر نہایت پرامن انداز میں کارروائی مکمل کرکے زمین کا قبضہ حاصل کیا۔