بھکر،مقامی شوگر ملز کی چمنیوں سے نکلنے والی راکھ نے شہریوں کی زندگی اجیرن

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:24

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) مقامی شوگر ملز کی چمنیوں سے نکلنے والی راکھ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی تفصیل کے مطابق مقامی شوگر ملز کی چمنیوں سے نکلنے والی راکھ نے زمین پر کالی چادر اوڑھ لی کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ ہونے لگی جس سے متعدد موذی امراض کے پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں ذمہ داروں نے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنا شروع کر دیا آنکھوں اور دمہ کی امراض میں تیزی پیدا ہو گئی شہریوں انتظار احمد،مرتضیٰ ،غلام محمد،فلکشیر،غلام حسین،تنویر احمد سمیت دیگر سینکڑوں شہریوں نے ڈی سی او بھکر اور محکمہ ماحولیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے ہزاروں افراد کی زندگیوں سے کھیلنے والی ملز انتظامیہ کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے راکھ کے خاتمہ کیلئے فلٹر لگوانے یا پھر فرنس آئل کے استعمال کرنے کا پابند بنایا جائے ۔