اقوام متحدہ کی مسلم کش پالیسیوں کیخلاف مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، مسلمانوں کی آبادی علاقوں میں جان بوجھ کر حملہ کرواجارہے ہیں،مولانا محمد صفی اللہ

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:27

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے زیر اہتمام برمااور شام میں ہونے والے مظالم کیخلاف ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صوبائی ڈپٹی سیکرٹری پنجاب مولانا محمد صفی اللہ نے کی ریلی میں شرکاء کی کثیرتعداد موجود تھی ریلی کا آغاز مدرسہ دارالہدی سے کیا گیا جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جناح گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین مولانا صفی اللہ ،علی حسنین چشتی ترجمان ااہلسنت ،مولانا اکرام اللہ خالد جمعیت اہلحدیث اور دیگر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مسلم کش پالیسیوں کیخلاف مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے مسلمانوں کی آبادی علاقوں میں جان بوجھ کر حملہ کرواجارہے ہیں اور روس امریکہ اوراسرائیل آپس میں مل کر مسلم کش پالیسیاں پھیلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر سے لیکر فلسطین تک جہاں بھی دیکھ لیں مسلمانوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو جاگنا ہوگا اور اپنے خلاف ہونے والے مظالم کیخلاف آواز اٹھانا ہوگی ۔

(جاری ہے)

ریلی کے گرد سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :