کراچی ‘ رینجرز کی گارڈن کے علاقے میں کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار‘نشاندہی پر اسلحہ کا ذخیرہ برآمد

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) رینجرز نے گارڈن کے علاقے میں کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جمعہ کو ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے گارڈن کے علاقے میں کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر اسلحہ کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلحہ ایک خالی پلاٹ میں زیر زمین چھپایا گیا تھا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں آٹھ ایس ایم جی‘ سات رپیٹرز اور چار رائفل شامل ہیں۔ تین پستول اور 9882 مختلف اقسام کی گولیاں بھی اسلحے میں شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے ہے۔

متعلقہ عنوان :