دہشت گردی اور فرقہ واریت پر لعنت بھیجتے ہیں، مفتی عبدالواحد قریشی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:32

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء)عالم اتحاد اہلسنت خیبر پختواہ کے صدر مفتی عبدالواحد قریشی نے کہا کہ ہم دہشت گردی اور فرقہ واریت پر لعنت بھیجتے ہیں۔علماء نے ہمیشہ اسلامی نظریے اور عقیدے کی حفاظت کی پاکستان بنایا بھی ہم نے تھا اور اس کو بچانے والے بھی ہم ہیں ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی لیکن انتظامیہ اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔

مولانا حماد اللہ فاروق اور ان کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتارکرے۔وہ عید گاہ کلاں میں ڈسٹرکٹ تنظیم اہلسنت کے صدر مولانا حماد اللہ فاروق اور ان کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ کے خلاف اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے احتجاجی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جلسہ کی صدارت وفاق المدارس کے ڈی آئی خان کے مس?ل مفتی محمد نے کی۔

مفتی عبدالواحد قریشی نے کہ اہے کہ مولانا حماد اللہ فاروق پر حملے کوآج دس دن ہوگئے ہیں اور پولیس ودیگر انتظامیہ نے اس حوالے سے تفتیش میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی اور نہ ہی ہم کو بتایا جارہا ہے کہ کیا ہوا ہے ہم ڈیرہ میں ہڑتالیں کرواکر کاروبار کو تباہ نہیں کرنا چاہتے ہم نے ڈی پی او کو وہ موبائل نمبر بھی دیا ہے جس سے مولانا حماداللہ فاروق کو سرائیکی زبان میں قتل کی دھمکیاں دی جارہی تھیں۔

اس کے باوجود بھی دی پی او ٹس سے مس نہیں ہوئے۔اگر ہماری آواز کو پرامن طریقے سے نہ سنا گیا تو پھر مجبورانصاف کے ل ئے ہمیں سڑکوں کو بلاک کرنا ہوگا اور اپنا احتجا اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک مولانا حماد فاروق پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے رہنما قاری خلیل احمد سراج ،احمد خان کامرانی ،حافظ عبدالمجید گوگا خیل ،مولانا عطائ اللہ شاہ ،قاری کفایت اللہ اور مولانا اشرف علی نے کہ اہے کہ مولانا حماد اللہ فاروق اور ان کے خاندان کے تمام بڑوں نے ہمیشہ امن کا درس دیا ہے اور کبھی بھی وہ تخریبی کاروائی میں شریک نہیں رہے۔

اس بات کی گواہی ڈی آئی خان کا پورا شہر دے گا۔وہ کسی بھی فرقہ سے تعلق رکھتا ہوا۔انہوںنے کہا کہ مولانا حماد اللہ فاروق پر یہ تیسرا حملہ ہورہا ہے۔ان کی کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں۔ایک سازش کے تحت ڈی آئی کان کے پرامن ماحول کو تباہ کیا جارہاہے اور انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ملزمان گرفتار نہیں ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری شرافت سے ناجائز فائد ہ مت اٹھائیں اگر اہل سنت باہر نکل آئی تو پھ رڈی اائی خان کا ساراسسٹم جام ہوجائے گا جس کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ امن صرف محرم الحرام اورچہلم ،عید میلاالنبی کے موقع پر قائم نہیں کرنا ہوتا بلکہ پوراس سال امن کے ہوتاہے خوشامدیوں نے افسران کے دماغ خوشامد کرکے کرکے خراب کردیئے ہیں۔جبکہ قانون کے مطابق پولیس اور دیگر انتظامیہ امن کے قیام کی ذمہ دارہے۔جلسہ سے راجہ اختر علی اور تاجر اتحاد کے صدر حامد علی رحمانی نے کہاہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کا قیام مولانا حماد اللہ فاروق اور ان کے خاندان کی مرہون منت ہے۔

انتظامیہ محرم اور چہلم کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات بڑے سخت کرتی ہے مگراہل سنت کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ہمارا ایک ہمسایہ ملک جو کہ بلوچستان کی با?نڈری پر واعہ ہے وہ نہیں چاہتا کہ یہاں پر امن ہو۔وہ سی پیک منصوبے کے بھی خلاف ہے۔اس لئے یہاں پر شرارتیں کرتا ہے۔عالمی مجلس تحفظ ختم بنوت کے صدر قاری محمد طارق ،جماعت اسلامی کے ضلع امیر زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ ،اہلسنت والجماعت کے رہنما قاری اسلم محمدی ،مولانا اللہ بخش ،قاری اعجاز فاروق ،قاری گل زمان ،قاری خالد گنگوہی اور معراج الدین قریشی نے کہا کہ ہے کہ انتظ?مہ پرامن شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظرآتی ہے اور پرامن شہری اگرا پنے تحفظ کے لئے اسلحہ لائسنس پر دفعہ 144 کے دوران پرمٹ مانگیں تو ان کو نہیں دیا جاتا جبکہ انہیں شر پسندوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاجاتا ہے۔

یہی رویہ انتظامیہ نے مولانا حماد فاروق کے ساتھ بھی روا رکھا جس کی وجہ سے شرپسندوں نے ان پر کھلے عام حملہ کیا ۔