سینیٹر سراج الحق کا ذوالفقار مرزا کوفون ،والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے ذوالفقار مرزا کو فون کر کے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ،مرحومہ کیلئے مغفرت اور خاندان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ۔جماعت اسلامی کے نائب امراء اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ ،راشد نسیم ،میاں محمداسلم،حافظ محمد ادریس ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور سابق امیر سید منور حسن نے بھی ذوالفقار مرزا کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :