پیپلزپارٹی ڈسڑکٹ پشاورکا شہید بے نظیر بھٹو کی برسی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان

شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت ،قرآن خوانی دعائیہ تقریب اسرار خان نحقی کے رہائشگاہ پر منعقد ہوگی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:42

ْ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈسٹرکٹ کا اجلاس سرتاج خان دوران پور کے رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میںسرتاج خان دوران پور،اسرار خان نحقی ملک تماش خان ،ملک سعید ،الماس خان خلیل،مصباح الدین،سید عادل شاہ،امیر زیب خان ،گوہر خان،شمشاد خان اور دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی ،اجلاس میں پارٹی تنظیم نو،شہید بے نظیر بھٹو کی برسی،پانچ جنوری شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے تفصیلی غورخوص کیا گیا اجلاس کے شرکاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری صوبائی صدر محمد ہمایون خان اور کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی کو مظبوط منظم و فعال بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی جبکہ پارٹی کے وسیع تر مفاد میں اپس کے تمام اختلافات کے خاتمہ کا اعلان کیا گیا ،اجلاس کے بعد میڈیا سے سرتاج خان دوران پور،اسرار خان نحقی اور ملک تماش خان نے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ27دسمبر کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پورے جوش و جذبے اور عقیدت سے منانے کا اعلان کرتے ہے شہید بی بی کو ملک و قوم کیلئے عظیم خدمات جمہوریت کی بقاء عوام کے حقوق ملک و قوم کیلئے قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پشاور میں اسرار خان نحقی کے رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام قران خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد کی جائیگی جس میں ضلعی اور صوبائی اٴْمیدواراور جیالے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرینگے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی نے دیں وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے چار مطالبات پورے کریں ورنہ 27دسمبر کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو کے ایک اشارے کے منتظر ہے حکومت کرنا مشکل ہو گا ہمارے مطالبات ملک اور عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے ناکہ اپنے لئے عوام کے مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا عوام کے مسائل میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہاہیں مہنگائی بے روزگاری امن و آمان پر آئے روز عوام اور سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہے حکومت کو صوبے کے عوام سے ان کے مسائل کے حل سے کوئی لینا دینا نہیں

متعلقہ عنوان :