ماضی کی نسبت پر اس بار آصف علی زرداری تنہا وطن واپس آئے

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی جمعہ کو وطن واپسی کے موقع پر توقعات کے برخلاف ان کے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ان کے ہمراہ پاکستان واپس نہیں آئے ۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ آصف علی زرداری اور ان کے اہلخانہ کو متحدہ عرب امارات میں قیام کے دوران انہیں وہی پروٹوکول حاصل ہے ، جو وہاں شاہی خاندان کے لوگوں کو دیا جاتا ہے ۔ آصف زرداری کی وطن واپسی کے موقع پر امارات کے سکیورٹی حکام نے انہیں سے مطلع کیا کہ پروٹوکول کے قواعد کے مطابق وہ اور ان کے صاحبزادے بیک وقت ایک ہی طیارے میں سفر نہیں کر سکتے ۔ جس کے بعد آصف زرداری تنہا پاکستان واپس آئے ۔

متعلقہ عنوان :