عرب ممالک میں خانہ جنگی ایران سعودی کشیدگی کا شاخسانہ ، عالم اسلام میں بہتے خون کو روکنے کیلئے مسلم حکمران اپنا کردار ادا کریں، ریاض حسین شاہ

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ عرب ممالک میں خانہ جنگی ایران سعودی کشیدگی کا شاخسانہ ہے۔ عالم اسلام میں بہتے خون کو روکنے کیلئے مسلم حکمران اپنا کردار ادا کریں۔ امت مسلمہ کو آپس میں لڑا کر کمزور کیا جارہا ہے۔ فرقہ واریت کے ذریعے وحدت امت کو پارہ پارہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

یمن ، شام اور عراق میں قیام امن کیلئے ایران اور سعودی عرب مشترکہ کوششیں کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے۔ سیاست کو کرپشن سے پاک کرکے ہی پاکستان کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ انتہا پسندی امت مسلمہ کے لئے زہر قاتل ہے۔ تکفیریت اور خارجیت نے امت مسلمہ کو نقصان پہنچایا ہے۔