ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ہیلتھ سروس ڈیلیوری بہتر ہونے سے مکینوں کو بروقت علاج معالجے کی سہولت میسر ہو رہی ہے،کمشنر ساہیوال

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:44

چیچہ وطنی۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) سائوتھ سٹی ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ کی ہیلتھ سروس ڈیلیوری بہتر ہونے کے باعث علاقے کے مکینوں کو جدید اور بروقت علاج معالجے کی سہولت میسر ہو رہی ہے اور قوم کے مسیحائوں کی یہ کوشش قابل تحسین ہے ۔کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے ان جذبات کاآج مذلکورہ ہسپتال کے دورے کے دوران مریضوں سے حاصل کی جانیوالی معلومات کی بنیاد پر کیا۔

کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تمام علاج گاہوں کو عام شہری کی بہتر صحت اور حادثات کی صورت میں فوری علاج کے مراکز بنا دیا ہے خصوصاً ساہیوال ڈویژن میں سائوتھ سٹی ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ اس ضمن میں بہتری کی جانب گامزن ہے۔ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سجاد گیلانی نے کمشنر کو بریف کیا کہ 125 بستروں پر مشتمل اس ہسپتال میں گائنی ،جنرل سرجری ،آئی سرجری ،میڈیکل اور پیڈز کے ماہر ڈاکٹر شب و روز لوگوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے عمل میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

اس ہسپتال سے وابستہ 27 ڈاکٹرز اور 57 پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات سے روزانہ تقریباً 6 سو افراد مستفید ہو رہے ہیں ۔3 کروڑ روپے کے بجٹ سے ادویات کی غیر معمولی فراہمی کو شفاف بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا ۔واضح رہے کہ مذکورہ ہسپتال کو گائنی اور پیڈز کے حوالے سے ماڈرن میڈیکل انسٹیٹیوٹ بنانے کا ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے اور حکومت کی منظوری کے ساتھ ہی صوبے کے دیگر بڑے ہسپتالوں میں شامل ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :