میونسپل کمیٹی روجھان مزاری کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:44

راجن پور۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) راجن پور کی میونسپل کمیٹی روجھان مزاری کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چیئرمین حسن خان مزاری اور وائس چیئرمین لیاقت علی نے 9ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار چیئرمین حبیب خان مزاری اور وائس چیئرمین شاہ غلام نے 8ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی روجھان میں مسلم لیگ کے امیدواروں نے ایک ووٹ سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں میونسپل کمیٹیوں اور ڈسٹرکٹ کونسل کے انتخابات انتہائی شفاف طریقے سے ہوئے ہیں اور کسی بھی پولنگ بوتھ پر کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور کسی بھی ہارنے اور جیتنے والے امیدواران نے بدنظمی اور انتظامات کے خلاف کوئی شکایت نہیںکی ۔ جس سے بلدیاتی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ پرامن طریقے سے مکمل ہوگیاہے۔

متعلقہ عنوان :