ڈی پی او راجن پور نے جامپور کی مصالحتی کمیٹی مقرر کے اراکین کا تقرر کردیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:44

راجن پور۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ عرفان اللہ مروت نے راجن پور کی تحصیل جامپور کی مصالحتی کمیٹی مقرر کرکے 13سیاسی و مذہبی شخصیات کے نام جاری کردیئے ہیں۔ ڈی پی او راجن پور نے ڈسٹرکٹ مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن اور اصلاح معاشرہ کیلئے مصالحتی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کمیٹیاں بلاتفریق مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ اور معمولی جھگڑوں کو حل کرکے دوپارٹیز کی آپسمیں صلح اور علاقوں میں انتشار اور اشتعال کی فضاء کو نہ صرف کنٹرول بلکہ اس طرح کے حالات ہی پیدا نہ ہونے دیں اور فروغ امن کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔ اس موقع پر راجن پور ،جام پور،روجھان، کوٹ مٹھن، فاضل پور کے ممبران امن کمیٹیوں نے اپنی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اپنے اپنے علاقائی اشوز اور ان کے حل کی تجاویز بھی پیش کیں۔