سلنڈر پھٹنے کے مختلف واقعات میں 3افراد جھلس گئے

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:45

ڈسکہ۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)سلنڈر پھٹنے کے مختلف واقعات میں 3افراد جھلس گئے، دوکی حالت تشویشناک ہونے پرگوجرانوالہ ریفر کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

موضع بناں کا شیراز اور ڈسکہ کا محمد اکرم اور محمد ایان اپنے اپنے ڈیرہ پر ہیٹر جلاکر سردی کی شدت کم کرنے کیلئے بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک سلنڈرپھٹ گئے اور تینوں افراد بری طرح جھلس گئے جن کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا جہاں پر ایان اور اکرم کی حالت تشویشناک ہونے پر گوجرانوالہ ریفر کردیاگیا۔