حکومت کرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر شریک ہے،ڈی سی او

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:45

خانیوال۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ڈی سی او زید بن مقصود نے کرسمس ڈے کے موقع پر ڈی سی آفس کے مسیحی ملازمین کو فی کس ایک ہزارروپے نقد فراہم کئے تاکہ وہ کرسمس ڈے کی خوشیاں بھرپور طریقے سے مناسکیں۔ انہو ںنے یہ نقد رقم کرسمس ڈے کا کیک کاٹنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں تقسیم کی۔ اس موقع پر ڈی او سی افتخار علی ،ڈسٹرکٹ ناظر سید اشفاق حسین شاہ ،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ناظر رائو اسد جبار ،حنیف مسیح سمیت ڈی سی او آفس کے مسیحی ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔

ڈی سی او نے ملازمین میں ایک ایک ہزارروپے نقد تقسیم کئے انہو ںنے اس موقع پر کرسمس ڈے کا کیک بھی کاٹا۔ ڈی سی او نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کرسمس ڈے کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر شریک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسیحی برادری کے افراد ہمارے پاکستانی بھائی ہیں جن سے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت بھرپور تعاون کے لئے تیارہے ۔ڈی سی او نے کہا کہ ضلع خانیوال میں مسیح برادری کو بھرپور سہولت فراہم کرنے کے لئے شانتی نگر خانیوال اور133/16-Lمیاں چنوں میں تین روزہ کرسمس بازار قائم کئے جاچکے ہیں جہاں پر مسیحی بھائیوں کو عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر معیاری اشیاء خوردونوش دستیاب ہونگی شانتی نگر کرسمس بازار خانیوال کیلئے اے سی لیاقت علی کلہوڑو اور 133/16-Lمیاں چنوں کرسمس بازار کے لئے اے سی امجد سلیم سرگانہ کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :