اسٹبلششمنٹ ڈویژن نے ڈیپارٹنمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس 12 جنوری کو بلالیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء)اسٹبلششمنٹ ڈویژن نے ڈیپارٹنمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس 12 جنوری کو بلالیا ہے ۔اجلاس سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز اور ایڈیشنل سیکرٹری معروف افضل کی سربراہی میں ہوگا۔ڈیپارٹیمینٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس 2 روز تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، سیکرٹریٹ، پولیس اور فارن گروپ کے افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جائے گی۔ اجلاس میں گریڈ 17 سے 18 اور گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دی جائے گی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 50 سے زائد افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دی جائے گی۔ سیکرٹریٹ گروپ کے 25 سے زائد افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دی جائے گی۔