وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ر ا و لپنڈی کے نو منتخب میئر سردار نسیم کی ملاقات،اولپنڈی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ

راولپنڈی شہر کے مسائل کے حل کیلئے چھ ماہ اور دو سال کے عرصے پر محیط دو علیحدہ پروگرام تشکیل دئیے جائیں، نو منتخب میئر کو ہدایت

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ر ا و لپنڈی کے نو منتخب میئر سردار نسیم نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں وزیر داخلہ نے نو منتخب مئیر کو مبارکباد دی ہے جبکہ راولپنڈی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

و زیر داخلہ نے نو منتخب میئر کو ہدایت کی کہ راولپنڈی شہر کے مسائل کے حل کیلئے چھ ماہ اور دو سال کے عرصے پر محیط دو علیحدہ پروگرام تشکیل دئیے جائیں۔

انہوں نے راولپنڈی کے مسائل کے حل کے سلسلے میں نو منتخب میئر کو صوبائی اور وفاقی حکومت کی بھرپور سپورٹ اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہناتھاکہ آئندہ چند عرصے میں شہریوں کی زندگی میں واضح بہتری اور انکے مسائل کے حل میں خاطر خواہ پیش رفت یقینی بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :