مسلم لیگ ن حضرو کے اختلافات ختم دونو ں گروپ متحد ہو گئے

وفاقی وزیر ر شیخ آفتاب احمد ، جہانگیر خانزادہ کی کوششوں سے دونوں گروپوں کے درمیان صلح

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:49

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن حضرو کے اختلافات ختم دونو ں گروپ متحد ہو گئے ،بلدیاتی الیکشن میں بلدیہ حضرو میں مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ ن دو حصوں میں تقسیم ہوگئی تھی ایک گروپ کی قیادت رئیس ڈار اور دوسرے گروپ کی قیادت سعید اعوان کر رہے تھے دونوں کے پاس 9,9کونسلرز کی تعداد تھی ،وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ،صوبائی امور جہانگیر خانزادہ کی کوششوں سے دونوں گروپوں کے درمیان اتفاق ہو گیا جس کے بعد فیصلہ ہوا کہ دونوں گروپس کے لیڈران اڑھائی اڑھائی سال چیئرمینی کرینگے ،اس فیصلہ سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اورعلاقہ چھچھ کی عوام نے اس فیصلہ پر شیخ آفتاب احمد اور جہانگیر خانزادہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :