چنیوٹ،کرسمس ڈے کے موقع پر 215 پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:49

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) کرسمس ڈے کے موقع پر 215 پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ پچیس دسمبر کو عیسائی کمیونٹی کی طرف سے کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے ۔ جس میں عیسائی برادری اپنے عقیدہ کے مطابق چرچ ہائے / گرجاگھروں میں عبادتی پروگرام منعقد کرتی ہے اور عیسائی کمیونٹی کے لوگ سیر وتفریح کے لیے پارکوں کا رخ کر تے ہیں ۔

(جاری ہے)

چنیوٹ پولیس کی جانب سے کرسمس ڈے کے موقع پر کرسمس بازار ، پارکوں اور چرچ ہائے پر سخت سیکیورٹی انتظامات کر دیے گئے ہیں ۔ کرسمس ڈے پردو ڈی ایس پی، 17 سب انسپکٹر او ر اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، 22 حوالدار، 158 کنسٹیبلان اور 16 لیڈی کنسٹیبلان سمیت215 افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ محافظ اسکواڈ وایلیٹ فورس شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کریں ۔ ریزو نفری پولیس لائن میں سٹینڈ ٹو رکھی جائیگی۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے سپیشل ٹریفک عملہ تعینات ہوگا۔ اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے جس پر سختی سے عملدرآمد ہو گا ۔ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا

متعلقہ عنوان :