منفی اورمذموم سیاست ریاست اورقومی معیشت کیلئے زہرقاتل ہے، ڈا کٹر علی امین

چاروں صوبوں میں مثبت سیاست اورقومی مفاہمت کوفروغ دے رہے ہیں، قومی سیاست باہمی نفرت اورتوہین کی متحمل نہیں ہوسکتی،صوبائی سیکرٹری پاکستان مزدور محا ذ

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:49

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان مزدور محا ذ کے صوبائی سیکرٹری ڈا کٹر علی امین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کی باہمی دشمنی نے اس ملک وقوم کوتشدد اورتعصب کے سواکچھ نہیں دیا۔ہمیں اپنازراورزورملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے صرف کرناہوگا۔ منفی اورمذموم سیاست ریاست اورقومی معیشت کیلئے زہرقاتل ہے چاروں صوبوں میں مثبت سیاست اورقومی مفاہمت کوفروغ دے رہے ہیں پاکستان کی قومی سیاست باہمی نفرت اورتوہین کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔

(جاری ہے)

پیچیدہ قومی مسائل سلجھانے کیلئے سلجھی سیاست کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک غیورقوم کے باشعور فرد ہیں ،ہمیں مادروطن کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کوشکست دینے کیلئے اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھناہوگا۔نہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کوقائداعظم ؒ کے افکارکاآئینہ داراور ہجوم کوپھر سے ایک متحدومنظم اورمتحرک قوم بنانے کیلئے اپنے ہاتھوں میں صرف قوم پرچم اٹھاناہوں گے حکومت عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے حکمرانوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا مہنگائی کا سیلاب برپا ہے حکمران عوام کے حال پر ترس کھائے مزدور محاز عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :