اسلام آباد سے چور2قیمتی گاڑیاں چوری کر کے لے گئے

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے چور2قیمتی گاڑیاں چوری کر کے لے گئے۔ پولیس اور انٹی کار لفٹنگ سیل کار چوروں کی گرفتاری کی ناکام ہو کر رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بہارہ کہو کے علاقے نین سکھ میں گھر کے باہر کھڑی کرولا کار نمبرSE-622ماڈل 2010چوری ہو گئی ۔

(جاری ہے)

مدعیہ مسماة فاخرہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اسے شک ہے کہ اس کے داماد عرفان نے اسکی گاڑی چوری کی ہے اور اس گاڑی میں نقدی اور طلائی زیورات بھی تھے جو کہ چوری ہو گئے ہیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تھانہ آئی نائن کی حدود میں محمد داور خان نامی شخص کے فلیٹ کے باہر کھڑی کار نمبر YL-944ماڈل 2004چوری ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزما ن کی تلاش شروع کر دی۔ ( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :