اسلام آباد،تھانہ کھنہ کی حدود میں2افراد نے خاتون کو بجلی کے کرنٹ لگا کر قتل کر دیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی حدود میں2افراد نے خاتون کو بجلی کے کرنٹ لگا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھنہ کے علا قے ضیاء مسجد شکریال میں افتخار اور عامر نامی افرادنے مدعی محمد یعقوب کی بہن پروین اختر کو بجلی کے کرنٹ لگا کر قتل کردیا۔ مدعی محمد یعقوب کی درخواست پر تھانہ کھنہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ (مہر علی خان)