مٹیاری:ہالا میں قرآن کی بے حرمتی اور برما،مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:49

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) ہالا میں قرآن کی بے حرمتی اور برما،مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی ہالا میں بے قرآن کی بے حرمتی ہونے اور شام ,برما مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف جمیعت علمائے اسلام،اہلسنت والجماعت کی کال پر سینکڑوں افراد نے سلیم سندھی،علی شیر رند,طارق،حافظ نوید کی قیادت میں باب نوح ہالا سے درگاہ روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں گستاخ قرآن کو پھانسی دو کی شدید نعرے بازی کی گئی مظاہرین کا کہنا تھا کے قرآن کی گستاخی کرنے والے میر محمد وریاہ نے پولیس کے علاوہ عدالت میں انکشاف کیا ہے جس پر حکومت اور سپریم کورٹ ،سندہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس فوری نوٹس لے کر انہیں عبرتناک سزادیں تاکہ کوئی ایسی جرات نہ کرسکے ان کا کہنا تھا کے شیطان نوجوان نے قرآن کی سورة یاسین کے اوراق کو گذشتہ پانچ ماہ سے گٹر میں چھوڑ کر ملک سمیت دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروحکیا ہے میڈیا ایوانوں تک آواز بلند کرے اور حکومت کاروائی کرے دوسری صورت میں قرآن پاک قیامت کے روز انکے خلاف فریادی بنے گا اگر حکومت نے گستاخ قرآن کو پھانسی نہ دی تو ملک گیر احتجاج کیا جائیگا ان کا کہنا تھا کے عالمی انسانی حقوق کے اداروں، دیگر سے برما ،مقبوضہ کشمیر ,شام میں مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہی#

متعلقہ عنوان :