بلدیاتی الیکشن میں ووٹو ں کی خریدو فروخت ‘پی ٹی آئی کا فیصل آباد سٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور ویسٹ پنجاب کے صدر کیخلاف احتجاج

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) بلدیاتی الیکشن میں ووٹو ں کی خریدو فروخت پی ٹی آئی کے کا کنوں کا سٹی تنظیم مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات اور ویسٹ پنجاب کے صدر کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق گز شتہ روز پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں کا سٹی صدر ڈاکٹر اسد معظم مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات فرخ حبیب اور ویسٹ پنجاب کے صدر چو ہدری اشفاق کے خلافاحتجاج کیا اور پریس کلب کے سا منے دھر نہ دیا کارکنون نے اس موقعہ پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ بلدیا تی الیکشن میں ان لوگون نے منتخب چیئر مینوں کو مسلم لیگ کے نامزد ضلعی چیئرمین زاہد نذیر اور دنوں گرپوں کے میئر کو بیچا اور پارٹی سے ساتھ غداری کی پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے جو انکوائری کمیٹی بنا ئی ہے وہی لوگ چیئر مینوں کو بیچنے والے ہیں مظا ہرین نے کہا کہ ایک طرف عمران خان میاں نواز شریف کے خلاف عدالتوں میں مقدمات لڑ رہے ہیں دوسری سٹی تنظیم اپنے ہی چیئر مینوں کو پیسے لیکر مسلم لیگ کو ووٹ ڈا لنے پر مجبور کر رہی ہے مشتعل مظا ہرین نے عمران خان سے مطا لبہ کیا کہ فور طور پر آستن کے سا نپوں کو پارٹی سے نکالا جا ئے اور مخلص قیادت کو آگے لا یا جا ئے ورنہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کا بھی وہی حشر ہو گا جو پیپلز پارٹی کا ہوا ہے۔