رنگ محل پولیس نے کرکٹ اور گھوڑ دوڑ پر جوا کروانے والی3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) رنگ محل پولیس نے کرکٹ میچوں اور گھوڑ دوڑ پر جوا کروانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ٹیلی فونز ، ڈش انٹینا اور ایل سی ڈیز برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رنگ محل پولیس کے مطابق جوا مافیا کے خلاف لاہور بھر میں کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں اندرون شہر میں شاہد بلال کے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا جہاں پر کٹ میچ اور گھوڑ دوڑ پر جوا کیا جا رہا تھاپولیس نے موقع سے تین ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے جوئے کا تمام ریکارڈ اورجوئے میں استعمال ہونے والی ایل سی ڈیز ، ٹیلی فونز اور ڈش انٹینا برامد کر لیا ہے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :