کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر ملزم کو دو سال پروبیشن کی سزا سنا دی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر ملزم کو دو سال پروبیشن کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن رانا نے ملزم فہیم افضل کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، مغلپورہ پولیس نے کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان پیش کیا، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے مغلپورہ کے علاقہ میں امین نامی شخص کو اپنا مکان کرائے پر دے رکھا تھا اور کرایہ دار کا اندراج متعلقہ تھانے میں نہیں کروایا لہذا ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ملزم نے جرم قبول کیا اور خود کو عدالتی رحم و کرم پر چھوڑتے ہوئے استدعا کی کہ اس کے سزا میں نرمی برتی جائے، عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزم فہیم افضل کو د و سال پروبیشن کی سزا سنا دی۔

متعلقہ عنوان :