لاہور ہائیکورٹ کی عدالتوں کے 18 سینئر افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کی عدالتوں کے 18 سینئر افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی عدالتوں کے 18 سینئر افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے پرائیوٹ سیکرٹری نجم حسین جسٹس چودھری عبد العزیز کو عدالت میں تعینات کردیا گیا، گریڈ 18 کے سینئر پرائیوٹ سیکرٹری محمد یونس کا جسٹس مزمل اختر شبیر کی عدالت سے تبادلہ کردیا گیا جبکہ گریڈ 18کے شہزادہ اسلم کا جسٹس عبدالعزیز کی عدالت سے تبادلہ پول بھجوا دیا گیا، پرسنل اسسٹنٹ محمد اشتیاق کا جسٹس مامون الرشید کی عدالت سے پول تبادلہ کردیا گیاجاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی اے محبوب ربانی کا جسٹس طارق افتخار کی عدالت سے تبادلہ کردیا گیا جبکہ پرسنل اسسٹنٹ سدھیر کا جسٹس سید کاظم رضا شمسی کی عدالت سے پول تبادلہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :