سیالکوٹ ،دومختلف واقعات میں سلنڈر پھٹنے سے 3افراد جھلس گئے،2کی حالت تشویشناک

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء)دومختلف واقعات میں سلنڈر پھٹنے سے 3افراد جھلس گئے دوکی حالت تشویشناک ہونے پرگوجرانوالہ ریفر کردیاگیا موضع بناں کا شیراز اور ڈسکہ کا محمد اکرم اور محمد ایان اپنے اپنے ڈیرہ پر سلنڈروں کے اوپر ہیٹر جلاکر سردی کی شدت کم کرنے کیلئے بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک سلنڈرپھٹ گئے اور تینوں افراد بری طرح جھلس گئے جن کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا جہاں پر ایان اور اکرم کی حالت تشویشناک ہونے پر گوجرانوالہ ریفر کردیاگیا ہے۔