سول سیکرٹریٹ میں روزمرہ اشیا کی خریداری، سرکاری مشینری اور فرنیچر کی خریداری میں کروڑوں روپے کے مبینہ گھپلے‘تحر یک التواء کار جمع

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) سول سیکرٹریٹ میں روزمرہ اشیا کی خریداری، سرکاری مشینری اور فرنیچر کی خریداری میں کروڑوں روپے کے مبینہ گھپلے، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سول سیکرٹریٹ میں پیپرا رولز کی سخت خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں جبکہ جعلی بلز تیار کئے جانیکا انکشاف بھی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اشیا کی خریداری بغیر منظوری اور مارکیٹ ریٹ سے کئی گنا مہنگی کی گئی۔ ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن آفیسرز سمیت دیگر افسروں نے ملی بھگت سے کروڑوں روپے کے استعمال کے حوالے سے کسی کو رپورٹ پیش نہ ہونے دی۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے معاملات کو چھپانے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری تک کو معاملات سے لاعلم رکھا گیا تحریک التوائے کار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آڈیٹر ٹیم کی جانب سے ریکارڈ طلب کیا مگر انہوں نے دوسرے ونگ کا ریکارڈ فراہم کر کے معاملات کو دبا دیا۔ آڈیٹر ٹیم کی جانب سے ویلفیئر ونگ ون ایس اینڈ جی اے ڈی میں استعمال ہونیوالے تین کروڑ پچانوے لاکھ پچاسی ہزار روپے کا ریکارڈ بھی طلب نہ کیا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :