محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کو فیس بک استعمال کرنے کا حکم دیدیا

تمام اضلاع کے ای ڈی اوز کو سوشل میڈیا پر بہتر کارگردگی کی تشہیر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کو فیس بک استعمال کرنے کا حکم دے دیا‘تمام اضلاع کے ای ڈی اوز کو سوشل میڈیا پر بہتر کارگردگی کی تشہیر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سوشل میڈیا کے دورکو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن میں کہاگیا کہ لاہور اور صوبہ بھر کے ای ڈی اوزسمیت اساتذہ فیس بک پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کااکانٹ لائیک کریں ۔

(جاری ہے)

سکولوں کی کارگردگی ، طلبااور اساتذہ کی حاضری کی تفصیلات شئیر کریں تاکہ سو شل میڈیا کے اس دور میں حکومت پنجاب اور محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پرعوام کوبتایا جاسکے محکمہ سکول ایجوکیشن نے ا ساتذہ کو فیس بک پر سکول ایجوکیشن کا اکانٹ لائیک کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ نوٹیفکیشن کیمطابق کوئی بھی شہری اگر سرکاری سکولوں میں بہتری کی کوئی آرا دینا چاہتا ہے تو وہ ان کو فیس بک پر میسج کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :