جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے تجارتی مراکز میں کرسمس کی خریداری عروج پر پہنچ گئی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے تجارتی مراکز میں کرسمس کی خریداری عروج پر پہنچ گئی۔ کرسمس کیکوں کی تیاری اور بکنگ کیلئے بیکریوں میں خصوصی کائونٹر قائم کر دیئے گئے۔ جوتوں اور ملبوسات کی دکانوں پر رش بڑھ گیا۔ (کل) اتوار کو مسیحی برادری کرسمس منائے گی۔

(جاری ہے)

کرسمس کے موقع پر نئے ملبوسات خریدنا اور نئے ملبوسات تیار کرانا مسیحی برادری کی کرسمس تیاریوں کا حصہ ہوتا ہے بچے اور بڑے کرسمس کے حوالے سے خصوصی انتظامات کرتے ہیں اور تجارتی مراکز میں خریداروں کا رش بڑھ جاتا ہے۔

کرسمس جوں جوں قریب آ رہی ہے۔ مسیحی بستیوں میں بچوں اور بڑوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ کوئی مسیحی بستیوں میں خصوصی عبادات کیلئے مختص جگہوں کی تزئین و آرائش میں مصروف ہے اور کوئی کرسمس ٹری سجانے اور برقی قمقموں سے بستیوں اور گھروں کو سجانے میں مصروف ہے۔ انفرادی اور اجتماعی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :