اسلامی جمعیت طلبا کی 70ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان نے کیک کاٹا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:52

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) اسلامی جمعیت طلبا نے ہمیشہ پاکستان کے لیے لازوال قر بانیاں دے کر ایک تاریخ رقم کی ہے اور اسلامی نظام تعلیم کے نفاذ کیلئے طلبا کے اندر اسلامی جذبہ پیداکرنا ہوگا 1947میں سید مو دودی ؒ کا یہ پورا آج تناور درخت بن چکا ہے ، یہ بات اسلامی جمعیت طلبا اندرون شہر کے ناظم حذیفہ عثمان نے اسلامی جمعیت طلبا کی 70ویں یوم تاسیس کے تقریب سے بات کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبا نے تعلیمی اداروں سے سینکڑوں طلبا کے اندر لیڈر شپ پیدا کی ہے جو پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مختلف اداروں میں اپنی ایماندارانہ صلاحیتوں کے ذریعے خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آج جمعیت ہی ہے جس نے سیکولر نظام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اس موقع پر اقزار لطیف نے کہا کہ آج الحمد اللہ پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں جمعیت طلبا کے مسائل کے حل کی جدوجہد کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی اور اس موقع پر دیگر ذمہ داران شہزاد قیصرانی ، عزیز حسن ، رحمت لغاری ، ثاقب حسن ، نادر جتوئی ، فہد دستی ، حمزہ حمید ، عمار حسن اور حافظ اویس سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :