آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ ملنا ملک و قوم کیلئے اعزاز ہے،پوری قوم کو مصباح الحق پر فخر ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو آئی سی سی کی جانب سے ا سپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ مصباح الحق نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ ملنا فخر کی بات ہے،مصباح الحق قابل تحسین ہیں اور امید ہے کے آئندہ بھی وہ اسی طرح ملک و قوم کیلئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے باعث افتخار بنتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے اپنے تہنیتی پیغام میں مزید کہاہے کہ مصباح الحق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کو دنیا کی نمبر ون ٹیم بنانے کا بھی اعزاز حاصل کر چکے ہیں اور اب آئی سی سی کی جانب سے اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈملنا ملک و قوم کیلئے اعزاز کی بات ہے جس پر پوری قوم کو مصباح الحق پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :