ڈسکہ ، دیرینہ دشمنی کی بنا پر چار افراد کو زندہ جلانے کی کو شش ملزمان مو قع سے فرار

آگ لگنے سے چاروں افراد بری طرح جھلس گئے ، دو افراد کی حالت خطر ناک

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:53

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء)تحصیل ڈسکہ کے گا ئوں ’’بناں‘‘ میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر چار افراد کو زندہ جلانے کی کو شش ملزمان مو قع سے فرار۔آگ لگنے کی وجہ سے چاروں افراد بری طرح جھلس چکے ہیں جن میں سے دو افراد کی حالت خطرے میں ہے ۔واقعات کے مطابق تھانہ صدر ڈسکہ کے نو احی گائوں بناں میں ملزمان جا وید بٹ،ذوالفقار بٹ، ندیم بٹ اور معظم بٹ نے دو سال قبل متاثرہ افراد کے دو افراد کو قتل کر دیا تھا۔

خوف زدہ متاثرہ خاندان مذکورہ ملزمان کے بے لگام ہونے کی وجہ سے تنگ آ کر اپنا گائوں بناں چھوڑ کر گوجرانوالہ شہر منتقل ہو گے چکے تھے ۔متاثرہ چا روں افراد گزشتہ رات اپنے ایک رشتہ دار کی تیما ر داری کیلئے اپنے پرانے گائوں بناں آئے تو مخبری ہونے پرراستے میں ناکہ لگائے چاروں مذکورہ بااثر مخالفین اور ملزمان جا وید بٹ،ذوالفقار بٹ، ندیم بٹ اور معظم بٹ نے متاثرہ افراد کو گھر کر ان کے پرانے بند گھر میں لے جا کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سیچاروں افراد کے جسم جلس بری طرح گے جن میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے۔

(جاری ہے)

چاروںملزمان مو قع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے ہیں۔ جلس جانے والے چاروں افراد کو سول ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جن میں سے دو افراد کی حالت نازک بتائی جاتے ہے۔ تھانہ صدر پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے ما رہی ہے۔