بہاولپور، جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام تحفظ علماء مدارس دینیہ کنونشن کل25 دسمبرکو ہوگا،انتظامات مکمل

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:53

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام تحفظ علماء مدارس دینیہ کنونشن کل25 دسمبرکوکرافٹ بازارمیں ہوگاانتظامات مکمل ‘ تفصیلات کے مطابق جے یوآئی (س) ڈویژن بہاول پورکی زیراہتمام تحفظ علماء مدارس ودینیہ کنونشن کل 25 دسمبربروز اتوار بمقام کرافٹ بازار ہال نزد جامعہ نظامیہ بہاول پورصبح دس تاشام چاربجے تک منعقدہوگی جس میں جمعیت علماء اسلام (س)کے مرکزی امیر مولاناسمیع الحق ‘کے علاوہ دیگرمرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے علماء کنونشن کے انتظامات کوحتمی شکل دینے کیلئے جامعہ نظامیہ حیدرکالونی میں جے یوآئی (س)ضلع بہاول پور‘کے امیر مولانا شمس الدین انصاری ‘ڈویژنل امیرمولانامفتی ارشاداحمد‘ صوبائی رہنما مولانامفتی محمداحمدمحمودی‘ سٹی امیرقاری منظوراحمدمدنی نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں جے یوآئی کوہرسطح پر کامیاب کیاجائے گا جے یوآئی علماء دیوبندکی متفقہ جماعت ہے اس کے پیغام کو گلی گلی عام کیاجائیگا اوراہل حق والوں پرآزمائشیں آیاکرتی ہیں لیکن کامیابی ہمیشہ اہل حق کی ہوئی ہے مدارس میں امن کی صدابلندہوتی ہے ملک میں قیام امن کے لئے انہیں مدارس والوں نے بے پناہ قربانیاں دی 25 دسمبر کو ہونے والے کنونشن کی کامیابی اورقائدکے استقبال کے لئے کارکن دن رات محنت کررہے ہیں کنونشن میں ضلع بہاول نگر‘ ضلع رحیم یارخان ضلع بہاول پور‘ضلع لودھراں ‘راجن پور‘ کہروڑ پکا‘اوردیگرشہروں سے کارکنان کے قافلے بہاول پورکی طرف رواں دواں ہونگے قافلوں کی رہنمائی کے لئے شہر کی تمام بڑی شاہراہوں پر کیمپ لگاکران کااستقبال کیاجائیگا جمعیت علماء اسلام نے ہروقت اپنے اکابرین علماء دیوبندکے مشن کوآگے بڑھاتے ہوئے اپنی جدوجہد کوجاری رکھے ہوئے ہے اس موقع پر مولاناصہیب احمد ‘قاری راشدمحمودانصاری‘قاری محمدصفدررحیمی ‘قاری ریاض احمد‘قاری عبدالخالق ودیگررہنما بھی موجودتھے

متعلقہ عنوان :