تر بیلا بجلی گھر کے 8یونٹ بند ہو گئے

کل پیدوار 3478میگا واٹ سے کم ہو کر 622میگا واٹ پر آگئی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:53

تر بیلاغازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) تر بیلا بجلی گھر کے 8یونٹ بند ہو گئے ہیںتر بیلا بجلی گھر کی کل پیدوار 3478میگا واٹ ہے جو کم ہو کر 622میگا واٹ پر آگئی تربیلا جھیل کے آبی زخائرمیںخطرناک حدتک کمی آگئی ہے جس کے باعث تر بیلا بجلی گھر کے 8یونٹ بند ہو گئے ہیں بجلی کی پیدوار بھی کم ہو گئی لوڈ شیڈنگ میں اضانے کا خدشہ تربیلاجھیل میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث گنجائش 135فٹ تک کم ہو گئی ہے جھیل میںپانی کی سطح1415.

(جاری ہے)

05 فٹ ہو گئی ہے تر بیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق تر بیلاجھیل میں گزشتہ روز 19700کیوسک فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی پانی کی آمد میں کمی کی وجہ سے اخراج بھی کم کر دیا گیا ہے جبکہ تر بیلا جھیل سے 20000کیوسک فٹ پانی سپل ویزکے زریعے دریا سندھ اور غازی بھروٹھا نہرمیں چھوڑا جارہا ہے تر بیلا بجلی گھر کے 6یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن کے ذ ریعے 622میگا واٹ بجلی پید ا کی جارہی ہے جبکہ 8پیداواری یونٹ بند پڑے ہیںتر بیلا جھیل میں پانی زخیرہ کر نے کی گنجائش 1550فٹ ہے تر بیلا جھیل میںپانی کی سطح تیزی سے کم ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے جو آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میںاضافے کا باعث بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :