Live Updates

پاکستان کو لوٹنے والو ں کا یوم حساب قر یب پہنچ چکاہے : ڈاکٹر شاہد صد یق

موجودہ حکومت کرپٹ اور دھاندلی کی پیداوار ہے جس نے پاکستان کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ،موروثی سیاست کرنے والو ں کا کڑا احتساب وقت کی ضرورت ہی:سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاہے کہ عمران خان نے لٹیروں کیخلاف جو آواز بلند کی ہے اس کا نتیجہ انشاء اللہ پاکستان کے عوام کے حق میں ہوگاموروثی سیاست کرنے والو ں کا کڑا احتساب وقت کی ضرورت ہے جنہوں نے پاکستان کو باپ کی جاگیر سمجھ کر لوٹ مار کی انشاء اللہ ان کا وقت قریب آن پہنچا ہے ۔

آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے کپتان عمران خان نے ہر جگہ پر اپنے کھلاڑیوں کو سیٹ کر لیا اب انشاء اللہ جیت ہماری ہو گی ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انشاء اللہ20سالہ جدوجہد کا صلہ بہت قریب آن پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کرپٹ اور دھاندلی کی پیداوار ہے جس نے پاکستان کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور ان کے مینڈیٹ کو چوری کیا ہے جس کو کسی بھی صورت حکومت کرنے کا حق حاصل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عوام سے دھوکہ دہی کر کے اقتدار حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کپتان عمران خان اقتدارکیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے بہترین مستقبل کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں اگر عمران خان کی جگہ اس کرپٹ زدہ ٹولے کو ختم کرنے کیلئے کوئی اور قدم بڑھتا تو انشاء اللہ ہم اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات