بانئ پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 140ویں یومِ ولادت استقبالیہ تقریب 25دسمبر ایوانِ قائداعظمؒ ،جوہر ٹائون میں ہوگی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) بانئ پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 140ویں یومِ ولادت کے موقع پر ایک استقبالیہ تقریب اتوار 25دسمبر کو ساڑھے دس بجے صبح ایوانِ قائداعظمؒ ،جوہر ٹائون لاہور میں منعقد ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس تقریب کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے جبکہ تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکنان مہمان خاص ہوں گے۔اس موقع پر جناب محمد رفیق تارڑ تحریک پاکستان کے کارکنوں کے ہمراہ بابائے قوم کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔اس تقریب کا اہتمام نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :