اوگرا کو وزارت پٹرولیم کے ماتحت کرنے کامعاملہ

لاہور ہائیکورٹ نے دائر درخواست پر اوگرا، وزارت پٹرولیم اور وفاقی حکومت سے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) جسٹس شمس محمود مرزا نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اوگرا کو وزارت پٹرولیم کے ماتحت کرنے کی وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل نے منظوری نہیں دی۔ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اتھارٹی کو وزارت کے ماتحت نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو نوازنا چاہتی ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیاں وزارت کے ماتحت آنے کے بعد تیل کی قلت پیدا کرینگی۔ انہوں نے استدعا کی کہ اوگرا کو وزارت کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن غیرآئینی قرار دیا جائے۔ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اوگرا، وزارت پٹرولیم اور وفاقی حکومت سے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :