لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب لارڈ میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی نااہلی کی درخواست پر نوٹسز جاری کردیئے

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب لارڈ میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی نااہلی کی درخواست پر نوٹسزجاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن، پنجاب حکومت اور مبشر جاوید سے سولہ جنوری تک جواب طلب کرلیاچیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے میاں شکیل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید چیف وارڈن سول ڈیفنس کے سرکاری عہدے پر فائز رہے ہیں اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا حصہ ہیں اور ماہانہ اعزازیہ بھی وصول کر رہے ہیں، قانون کے مطابق آئین اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت سرکاری ملازم دو سال تک کسی عوامی کی عہدے کی ذمہ داریاں نہیں سنبھال کرسکتا، کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی لہذا انہیں آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی روشنی میں نااہل قرار دیا جائے، پنجاب حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل انوار حسین نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ یہ اصول طے کر چکی ہے کہ سرکاری محکموں میں اعزازی طور پر فرائض سرانجام دینے والے افراد سروس ا?ف پاکستان کی تعریف میں نہیں ا?تے، سپریم کورٹ کیفیصلے کی روشنی میں لارڈ میئر کی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت ہے، عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن، پنجاب حکومت اور مبشر جاوید کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سولہ جنوری تک جواب طلب کر لیا۔

(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :