یو نیو رسٹی آف ایجو کیشن ٹا ون شپ کیمپس میں کرسمس کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) یو نیو رسٹی آف ایجو کیشن ٹا ون شپ کیمپس میں کرسمس کے حوالہ سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پروائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رئوفِ اعظم نے کیک کاٹا اور مسیحی برادری کے تمام ملازمین کو مبارک باد دی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر رئوفِ اعظم نے کہا کہ مسیحی برادری وطن عزیز کا اہم حصہ ہے،جن کی ہر خوشی اور غم میں ہمارا شریک ہونا ضروری ہے۔

بلاشبہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری نے اہم کردار ادا کیا ہے، جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان کا قانون تمام اقلیتوں کو تحفظ اور عزت دیتا ہے، جس کی پاسداری تمام شہریوں پر لازم ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رئوفِ اعظم نے مسیحی ملازمین کو تحائف بھی دیئے، جس پر انہوں نے وائس چانسلر کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حسن سلوک کی کھل کر تعریف کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر منظوم اختر، پرنسپل ٹائون شپ کیمپس ڈاکٹر ابرار حسین، ڈائریکٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عالم سعید، ڈائریکٹر ڈویژن آف ایجوکیشن ڈاکٹر انتظار حسین بٹ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز عمر سلیم، کنٹرول امتحانات ڈاکٹر عاشق حسین ڈوگر، ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل ڈاکٹر محمد منشاء، ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر شہزادہ قیصر، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس کونسلنگ ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :