تعلیم کوفروغ دیئے بغیرملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں:ڈاکٹرراغب حسین نعیمی

امہ کے روشن مستقبل کیلئے مسلم حکمران تعلیم ،صحت اورانسانی فلاح وبہبود پرخصوصی توجہ دیں،ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ایمان اورعقیدے کی حفاظت کرتے ہوئے غیر مسلم سے بھی تعلیم حاصل کرنا جائزہے،خطبہ جمعة المبارک

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) معروف مذہبی سکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر ملک قوم کی ترقی ممکن نہیں۔امہ کے روشن مستقبل کیلئے مسلم حکمران تعلیم ،صحت اورانسانی فلاح وبہبود پر توجہ دیں۔تعلیم کے حصول سے انسان میں خدا پرستی،محبت وخلوص ،خدمت خلق جیسے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔

تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے ۔ایمان اورعقیدے کی حفاظت کرتے ہوئے غیر مسلم سے بھی تعلیم حاصل کرنا جائزہے۔ان خیالات کااظہا انہوں نے گزشتہ جمعة المبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے۔تعلیم کے عام ہونے سے معاشرے سے جہالت،توہم پرستی کا خاتمہ ہوتاہے۔

(جاری ہے)

تعلیم یافتہ افراد ہی ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دے سکتے ہیں۔دنیا کی 500یونیورسٹیوں میں مسلمانوںکی کسی یونیورسٹی کاشامل نہ ہونالمحہ فکریہ ہے۔اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے تعلیم و تربیت میں معراج پاکر دین و دنیا میں سربلندی اور ترقی حاصل کی اورایک ہزار سال تک دنیا میں حکمرانی کرتے رہے۔آج تک جن قوموں نے ترقی کی ہے وہ صرف علم کی بدولت کی ہے علم کی اہمیت سے صرف نظر کرنا ممکن نہیں۔تعلیم کا حصول ہرمسلمان پر فرض قراردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :