Live Updates

کر پٹ اور عوام دشمنوں کا ’’’’چولی دامن ‘‘ کا ساتھ بن چکا ہے‘چوہدری محمدسرور

کسی کو بھی احتساب اور آئین وقانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے ‘ عمران خان اپنے نہیں قومی مفادات کیلئے جد وجہد کر رہے ہیں ‘گفتگو

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پٹ اور عوام دشمنوں کا ’’’’چولی دامن ‘‘ کا ساتھ بن چکا ہے‘کسی کو بھی احتساب اور آئین وقانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے ‘ عمران خان اپنے نہیں قومی مفادات کیلئے جد وجہد کر رہے ہیں وہ ضرور کامیاب ہوں گے ‘بلدیاتی نمائندوں کو کل نہیں آج ہی اختیارات دینا ہوں گے ورنہ ان بلدیاتی اداروں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔

سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کر پشن اور لوٹ مار کی موجودگی میں پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان نہیں بنایا جا سکتا اگر ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے تواس کیلئے ملک میں کر پشن کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ورنہ مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام دشمنوں اور کر پٹ لوگوں میں کوئی فرق نہیں دونوں ملک اور عوام کی ترقی میں رکاوٹ ہیں اس رکاوٹ کو ہر صورت ختم ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے نہیں قومی مفادات کیلئے لڑ رہے ہیں کیونکہ اگر ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر نا ہے تواس کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں کسی کو بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہو نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے حکومتی دعوئوں کا حقیت سے کوئی تعلق نہیں قوم دیکھ رہی ہے کہ آج سردیوں میں بھی لاہور جیسے شہر میں بدترین گیس کی لوڈشیڈ نگ جاری ہے اور آنیوالے دنوں میں بہتر ی کے امکانات نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :