پشاور ، نوشہرہ ، اٹک ، ہری پور میں سی پیک منصوبے کے تحت ریلوے کا سروے مکمل

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) پشاور ، نوشہرہ ، اٹک ، ہری پور میں سی پیک منصوبے کے تحت ریلوے کا سروے مکمل کر لیاگیا ہے چینی انجینئرز کی خصوصی ٹیم واپس سروے کے بعداسلام آباد چلی گئی ہے سی پیک منصوبے کے تحت پشاو ڈویژن میں نئے ریلوے ٹریک بچھانے ، ریلوے ٹریک کی پٹریوں کو تبدیل کرنے ، سگنل نظام کی تبدیلی ، کے حوالے سے چینی انجینئرز نے ایک مہینے تک پشاورڈویژن میں سروے کیا پشاورڈویژن میں سی پیک منصوبے کے لئے ٹریک کا سروے مکمل کرنے کے لئے رپورٹ ریلوے حکام کو فراہم کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ چینی انجینئرز نے پشاور میں ریلوے ٹریک کے قریب تجاوزات پر سخت برہمی کا اظہار کیاتھا اور ریلوے حکام سے تجاوزات کی موجودگی میں ریلوے سروس پر تعجب کا اظہار کیاتھا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر ملکی انجینئرز نے تجاوزات کے علاوہ بننے والے ٹریک ، پلوں کا بھی معائنہ کیا

متعلقہ عنوان :