پشاور،کسٹم پیڈ گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ سرکاری اور غیر سرکاری افراد کے بارے میں رپورٹ طلب

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ سرکاری اور غیر سرکاری افراد کے بارے میں رپورٹ طلب کی گئی ہے تاکہ ان کے خلاف کاروائی ہو سکے ذرائع نے بتایا ہے کہ قبائلی علاقہ جات سے مالاکنڈ ڈویژن سمیت صوبے کے مختلف علاقہ جات کو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں سپلائی کرنے والے اوراس کے کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف کاروائی شروع کی جا رہی ہے مالاکنڈ ڈویژن کو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے پاک کرنے کے لئے خصوصی منصوبہ تیارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں موجود نان کسٹم پیڈ گاڑیوں جن کی رجسٹریشن ہو چکی ہے کی نگرانی کی جارہی ہے اور مزید آنے والی گاڑیوں جن کی رجسٹریشن ہونی ہے یا ایسی گاڑیاں جو کہ غیر رجسٹرڈ ہے اور رجسٹریشن نہیں ہو چکی ہے یا علیحدہ علیحدہ طورپر نگرانی ہو رہی ہے کے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں اضافہ ہو رہا ہے کہ نہیں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے کاروبار سے فاٹا سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھی نگرانی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :