نارنگ منڈی،مقامی پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:25

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) مقامی پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے درجن کے قریب ملزمان احتشام، عبدالرحمٰن،وحیدسرور،ابراراشرف،عمران احمدخان اور دبیر مقصود وغیرہ سے تین عدد پسٹل اور ریفل معہ تین میگزین110گولیاں وغیرہ برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک ملزم عمران احمدخان سی2040گرام چرس بھی برآمد کرلی ہے۔ایس ایچ او ریاض بھٹی نے میڈیا کو بتایاکہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے بھرپور طریقے سے مہم کا آغاز کردیاگیاہے کسی سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شریف شہریوں کی عزت کی جائے گی جبکہ جرائم پیشہ عناصر کو نشان عبرت بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :