رانااحمدعتیق انور کوضلع کونسل شیخوپورہ کاچیئرمین منتخب ہونے پر نارنگ منڈی وگردونواح میںدوسرے روزبھی زبردست جشن

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:25

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانااحمدعتیق انور کوضلع کونسل شیخوپورہ کاچیئرمین منتخب ہونے پر نارنگ منڈی وگردونواح میںدوسرے روزبھی زبردست جشن منایاگیاانجمن تاجران سبزی منڈی کے صدرمیاںامجدنے عوام میںمٹھائی تقسیم کی اور تاجربرادری نے وفاقی وزیرراناتنویرحسین،راناافضال حسین،رکن صوبائی اسمبلی چوہدری حسان ریاض اورنومنتخب چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ رانااحمدعتیق انورکومبارکباددی ہے اورکہاہے کہ اب خدمت شرافت رواداری ترقی وخوشحالی اورضلع کے عوام کی فلاح وبہبودکے مشن کوآگے بڑھائیںگے۔