کشمیر،برما،شام اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم

جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام زبردست احتجاجی مظاہرے

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:25

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) شانگلہ میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام الپوری۔پورن ۔چکیسر۔بشام۔شاہ پور اور ضلع بھر کے دیگر علاقوں میں کشمیر۔برما ۔شام اور فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور بربریت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ مظاہروں میںلوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کے بعد جے یو ائی شانگلہ کے زیر اہتمام ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ مقررین نے کہا کہ شام کے معاملے میں عالم اسلام کی بے حسی افسوس ناک اور قابل مزمت ہے اسلام کا نظریہ یہ ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ایک قوم ہیں اور اپس میں بھائی بھائی ہیں دنیا میں ایک بین الاقوامی سازش کے تحت مسلمانوں کو ختم کرنے کی کوشیش کی جارہی ہے کشمیر، برما ،شام اور فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، مسلمان ایک جسم کے مانند ہیں اورہم اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہیں ،مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم اب مزید برداشت کے قابل نہیں ہے،کھلی عام مسلمانوں کی نسل کشی امت مسلمہ کیلئے ایک چیلنج ہے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ عالمی فورم پر مسلمان کے ساتھ ہونے والے ظلم پر آواز اٹھائے ،الپوری میں مظاہرہ کی قیادت تحصیل کونسلر طیب خان،فضل الرحمن کر رہے تھے جبکہ پورن ،چکیسر ،بشام میں بھی مظاہروں کی قیادت جمعیت علماء اسلام کے سرکردہ رہنمائوں نے کیا ۔

متعلقہ عنوان :