اسلام آباد ہائی کورٹ و ماتحت عدلیہ میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

24دسمبر سے 4جنوری جبکہ ماتحت عدلیہ میں24دسمبر سی2جنوری تک تعطیلات رہیں گی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ و ماتحت عدلیہ میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ اعلیٰ عدلیہ میں 24دسمبر سے 4جنوری جبکہ ماتحت عدلیہ میں24دسمبر سی2جنوری تک تعطیلات رہیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن میں موسمِ سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ 12دن جبکہ ماتحت عدلیہ 10دن کی موسم سرما کی چھٹیاں منائے گی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالتوں نے چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی ججز کا اعلان کرتے ہوئے انکی زمہ داریوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق24دسمبر کو سول جج قدرت اللہ، 25کو ملک محمد عمران ، 26کو محمد عامر عزیر، 27کو محمد شبیر، 28کو فرخ علی خان، 29کو عمر شبیر،30کو رانا مجاہد رحیم،31کو محمد انعام اللہ اور یکم جنوری کو محمد سہیل اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔۔( علی/عدنان)

متعلقہ عنوان :