ڈیرہ اسماعیل خان،شام میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کیخلاف جے یوآئی (ف) کی احتجاجی ریلی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:25

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) پورے ملک کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر حلب برمہ اور شام کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی ریلی۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر جے یو آئی ڈیرہ نے بعد از نماز جمعہ تجارت گنج سے حلب شام اور برمہ میں مسلمانوں پر کئے جانے والے مظالم اور بے دردی سے قتل عام کے واقعات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ۔

(جاری ہے)

ریلی چاروں بازاروں سے ہوتی ہوئی ڈاکٹر عبدالقدیر چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء نے بڑے بڑے بنیرز اور احتجاجی کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مسلمانوں پرکئے جانے والے ظلم وبربریت کے خلاف نعرے درج تھے ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں امت مسلمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ اتحاد و اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے مسلمانوں کے حق میں کوئی بھی آواز بلند نہیں کرتا ہے ۔ مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فلفور اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں اٹھائے ۔

متعلقہ عنوان :