ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کا دیگر افسران کے ہمراہ پردہ باغ میں قائم خواتین دستکار ی سنٹر کا معائنہ

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈائریکٹر کوارڈینیشن صاحبزادہ محمدطارق ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ویمن پروگرام ‘ اکائونٹ آفیسر عزیز خان کے ہمراہ پردہ باغ میں قائم خواتین دستکار ی سنٹر کا معائنہ کیا اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے مختلف دستکاری سینٹروں کی جانب سے خواتین کی ہاتھ کی بنائی ہوئی اشیا ء کا معائنہ کیا اس موقع پر ضلع ناظم کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر شہناز اختر نے بتایاکہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام مختلف سینٹروں میں خواتین کو سلائی کڑائی اور دیگر ہنر سکھائے جارہے ہیں تاکہ خواتین عزت کے ساتھ اپنے اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں ‘ اس موقع پر باقاعدہ ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم محمد عاصم خان نے خواتین کیلئے 24لاکھ روپے کی لاگت سے نئی سلا ئی مشینیں خرید نے کا اعلان کیا جبکہ سینٹر کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر کوارڈینیشن صاحبزادہ محمدطارق کو پی سی ون تیار کرنے اور جلد سے جلددستکاری سینٹر کیلئے نئی عمارت بنانے کے احکامات جاری کئے جبکہ پورے ضلع میں دستکاری سینٹروں کی تعداد بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ خواتین کو دستکاری سینٹروں کے ہنر سکھانے کیلئے اقدامات کے احکامات جاری کئے اس موقع پر ضلع ناظم نے دستکار ی سینٹروں میں بہترین کار کردگی دکھانے والوں میں نقد انعامات اور اسناد تقسیم کئے اورکہاکہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں ان سے براہ راست رابطہ کیاجائے انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے تقریب میں ڈائریکٹر کوارڈنیشن صاحبزادہ محمدطارق نے بھی خطاب کیا